قومی اسمبلی کے حلقہ 75میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی

قومی اسمبلی کے حلقہ 75میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی
قومی اسمبلی کے حلقہ 75میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ 75میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار مدمقابل ہوں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق این اے 75ڈسکہ کی نشست ن لیگ کے رہنما صاحبزادہ سیدافتخار الحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں کل 360پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ ایسے پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمرں کی ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -