معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق
معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرا علیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے۔غریب اوربے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔مخالفین آئندہ الیکشن میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سےچھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کیلئے آسان قرض اور سبسڈی ملے گی، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس 8500کنال پر تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -