سندرانڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ آپریشن میں مصروف
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں کیمیکل فیکٹر ی میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام آگ پر قابو کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے بوائلر پھٹ گئے اور آگ نے قریب میں واقع دوسری فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فیکٹری میں موجود مزدوروں نے کود کر اپنی جان بچائی ہے۔ فائر بریگیڈ کی اٹھارہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آ گ پر جلدی قابو پانے کے لئے ریسیکوکی جانب سےواٹر سناکر بھی استعمال کی جارہی ہے۔متاثرہ علاقے میں حفا ظتی اقدامات کے باعث شہریوں کو داخلے پر پابندی لگا د ی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقع جب پیش آیا اس وقت آٹھ افراد افیکٹری کے اندر موجود تھے جنہوں نے کود کر اپنی جان بچا ئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔