شوگر سیکنڈل ،علی ترین ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر سکینڈل میں ملوث علی ترین فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی( ایف آئی اے) کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کسی حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی بھاری نفر ی کو ایف آئی ای کے دفتر کے باہر تعینات کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایف آئی نے جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین کو شوگر سیکنڈل میں تحقیقات کے لئے آج طلب کررکھا ہے،ایف آئی ذرائع کا کہنا تھا علی ترین سے4ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق 5سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں،انہیں طلبی کے نوٹس دفتر اور رہائش گاہ پر تعمیل کروائے گئے ، اس سے پہلے متعدد بار علی ترین طلبی کے باوجو دپیش نہیں ہوئے۔