عدالت نے میشا شفیع کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا 

عدالت نے میشا شفیع کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا 
عدالت نے میشا شفیع کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )لاہور کی عدالت میں میشاشفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے شفیع کو اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی سے استثنیٰ دیدیا ہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے ۔

میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ میں کینیڈا میں ہوں اور کورونا کی وجہ سے پاکستا ن آنا ممکن نہیں ہے ، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں ۔

مزید :

قومی -