صر ف پاکستان کھپے کہنے سے بات نہیں بنے گی، جاوید لطیف

صر ف پاکستان کھپے کہنے سے بات نہیں بنے گی، جاوید لطیف
صر ف پاکستان کھپے کہنے سے بات نہیں بنے گی، جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ صر ف پاکستان کھپے کہنے سے بات نہیں بنے گی۔
 نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میں نے آئین و قانون کی بالادستی کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے غلطیوں کی نشاندہی کی ہے،ا س پر کوئی مجھے پھانسی بھی چڑھانا چاہے تو چڑھا دے، میں نے مضبوط پاکستان کے لئے آواز اٹھائی ہے۔اپنے موقف پر قائم ہوں اگر غلط ہوتا تو بیان واپس لیتا،ایسے پالیسیاں نہ بناوَ کہ غدار پیدا ہوں،بینظیر بھٹو نے کہا تھا ان کی زندگی کو خطرہ ہے لیکن ریاست نے کچھ نہیں کیا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کا حق اس وقت تک ادا نہیں ہوتا جب تک حقائق بیان نہ کیے جائیں،73برس سے غداری کے ٹائٹل دیئے جا رہے ہیں جو سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں ان کو سوچنا چاہیے،ایٹمی صلاحیت کے باوجود کہا جارہاہے کہ اندرونی حالات درست نہیں۔

مزید :

قومی -