” اپنا بیان واپس لیں ورنہ ۔۔” وزیراعظم کے زیادتی کے واقعات سے متعلق بیان پر اداکارہ آمنہ الیاس ناراض ہو گئیں ، حیران کن بات کہہ دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے فحاشی سے متعلق دیئے گئے بیان پر اداکارہ آمنہ الیاس ناراض ہو گئیں ہیں اور انہوں نے عمران خان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہاہے کہ ورنہ میں آپ کو اپنا وزیراعظم نہیں مانوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ”جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔“
تفصیلات کے مطابق آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے حالیہ فحاشی سے متعلق بیان پر کہاکہ میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنی بات کی وضاحت کریں، جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔اداکارہ نے کہا جناح اور بھٹو کے بعد صرف آپ وہ وزیراعظم ہیں جن کی بات پورا پاکستان سنتا ہے۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا ، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھو پورے پاکستان نے پڑھی۔ تو آپ کے اس بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے آپ کب اس بات کا احساس کریں گے۔
آمنہ الیاس نے عمران خان کو ووٹ دینے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا مجھے لگتا تھا کہ آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح غیرذمہ دار نہیں ہیں اس لیے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو براہ مہربانی اپنا بیان واپس لیں۔ ورنہ کم از کم میرے لیے آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں۔
View this post on Instagram