مصر میں دوران پرواز بچے کی پیدائش

مصر میں دوران پرواز بچے کی پیدائش
مصر میں دوران پرواز بچے کی پیدائش
سورس: Twitter/@EGYPTAIR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں دوران پرواز طیارے میں خاتون مسافر نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لیے عملے کو پکارا۔

اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔
خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -