معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ فرط جذبات سے کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ ...
معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ فرط جذبات سے کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
سورس:   Instagram/aindrila.sharma

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ادکارہ اینڈریلا شرما کینسر کے مرض میں متبلا ہوگئیں، اور اس کے علاج کے لیے ان کی کیموتھیراپی جاری ہے،  اینڈریلا شرما کے لیے ان کے والد نے بھی اپنے سر کے بال منڈوادیے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کیموتھراپی کے آغاز سے قبل اپنے سر کے بال منڈوادیے تھے۔ اینڈریلا کینسر کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی ہمت باندھنے کے لیے ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں تاہم حال ہی میں ان کے والد کی جانب سے ایک ایسا تحفہ دیا گیا جسے دیکھ کر وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ اینڈریلا کے والد نے بیٹی کی طرح خود کے سر کے بال بھی منڈوالیے۔ 

اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنی ایک تصویر بنواکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا اور ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ کس طرح ایک باپ اپنے بچے کی ہنسی کے لیے سب کچھ قربان کردیتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ والد یہ تو نہیں بتاتے کہ وہ اپنے بیٹے یا بیٹی سے کتنا پیار کرتے ہیں، لیکن وہ اسے ثابت کرنے کے لیے خاموشی سے ہر ممکن کام کر دیتے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -