مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کے حوالے سے جگہ جگہ پوسٹر آویزاں، تقریبات کا بھی انعقاد

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کے حوالے سے جگہ جگہ پوسٹر آویزاں، تقریبات کا ...
مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کے حوالے سے جگہ جگہ پوسٹر آویزاں، تقریبات کا بھی انعقاد

  

جموں(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کے حوالے جگہ جگہ پوسٹر آویزان کردیئے گے ، پوسٹرز پر قائد اعظم محمد علی جناح، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر موجو د ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستا ن کے حوالے سے تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پوسٹرز حق خوداریت فورم جمو ں وکشمیر ویمن فاﺅنڈیشن نے آویزاں کئے ہیں،پوسٹرز پررکشمیر کی آزادی اور بھارتی بربریت کے خلاف مختلف نعرے و مطالبات بھی  درج ہیں۔

حریت رہنما حمید لون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیری عوام خود کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں، آج پوسٹرز لگنا کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔

مزید :

قومی -