عمرکوٹ اور گردونواح میں گیسٹرو کےبعد خسرہ کامرض بھی تیزی سے پھیلنےلگا
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)شہر اور گردونواح میں گیسٹرو کےبعد خسرہ کامرض بھی تیزی کےساتھ پھیلنےلگا، صرف ایک ہفتہ میں 50 سےزائد بچے سول ہسپتال عمرکوٹ داخل ہوئے ہیں، صرف ایک ہفتےکےدوران 50 سے زائد بچے خسرہ کےمرض میں سول ہسپتال داخل چھوٹے بچوں میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی۔
سول ہسپتال عمرکوٹ میں درجنوں بچے اس وقت اس مہلک بیماری کے باعث زیر علاج ہیں، مہلک بیماری سے بچاو کیلئے صوبائی حکومت اور وزارت صحت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اتنظامات نہیں کئےجاسکے۔ عوامی سماجی شہری حلقوں نےصوبائی وزیر ہیلتھ سے بالا حکام سے مطالبہ کیاہےکہ عمرکوٹ اور اسکے گردونواح علاقوں میں گیسٹرو ، خسرہ ،نمونیا ،ڈائریا ،الٹی دست ،وغیرہ سمیت مختلف وبائی امراض پر قابو پانے کےلیے حفاظتی اقدامات کیےجائیں۔