علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر پوچھ گچھ کی گئی ؟ جانئے 

علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر پوچھ گچھ کی گئی ؟ ...
علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کے بعد واپس روانہ، کتنی دیر پوچھ گچھ کی گئی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین ایف آئی اے میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ا ے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ، علی ترین نے ایف آئی اے کے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ علی ترین پانچ سوالات کے دستاویزی جواب اپنے ساتھ لائے تھے ، علی ترین کو چار ارب کے مبینہ مالیاتی فراڈ سے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے نے آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھا ہے ۔

مزید :

قومی -