اقراء عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں، یاسر حسین نے انکشاف کردیا

سورس: Instagram/yasir.hussain131
کراچی (ویب ڈیسک)اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں۔انسٹاگرام پر یاسرحسین نے اقرا عزیز اور ان کی والدہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
یاسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خوبصورت اہلیہ اقرا عزیر اپنی والدہ آسیہ عزیز کے ہمراہ ، آسیہ عزیز پاکستان میں نجی ٹیکسی سروس کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں جوکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی کار میں بیٹھی ہیں۔
یاسرحسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ طاقتور خواتین کے چہروں پر الگ ہی گلو ہوتا ہے، اپنی ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں عورت راج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔