فلیٹ میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق لیکن گرفتار کی گئی لڑکی نے کیا بتایا؟ تفصیلات منظرعام پر

فلیٹ میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق لیکن گرفتار کی گئی ...
فلیٹ میں ڈانس پارٹی کے دوران نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق لیکن گرفتار کی گئی لڑکی نے کیا بتایا؟ تفصیلات منظرعام پر

  

کراچی(ویب ڈیسک)ڈیفنس میں درخشاں تھانے کی حدود میں ایک فلیٹ میں  ڈانس پارٹی کے دوران پراسرار طور پر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پارٹی کے دوران مبین نامی نوجوان کی طبیعت خراب ہوئی جسے اس کے دوست ہسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسکی موت کی تصدیق کے بعد اسکے دوست اسے وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی،پولیس نے پہنچ کر لڑکے کے موبائل فون ڈیٹا کو چیک کیا اور ایک لڑکا اور لڑکی کو اسکی مدد سے حراست میں لے لیا۔

لڑکی نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کو تنویر نامی لڑکے نے مارا ہے جبکہ تنویر کا کہنا ہے کہ اسے کچھ پتا ہی نہیں کہ واقعہ کیا ہوا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک پرائیوٹ پارٹی تھی جو کرائے کے فلیٹ میں ہو رہی تھی ،پولیس نے بتایا کہ جس شخص نےکرائے پر فلیٹ لیا تھا وہ واقعہ کے بعد سے فرار ہے،پولیس کے مطابق پارٹی میں زیادہ تر لوگ دوسرے علاقوں سے آئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لڑکے کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت وہاں موجود افراد کی تلاش کی جاری ہے جسکے بعد مزید صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -