سنی لیون نے اپنے لیے لگژری فلیٹ خرید لیا ،اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

سنی لیون نے اپنے لیے لگژری فلیٹ خرید لیا ،اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں ...
سنی لیون نے اپنے لیے لگژری فلیٹ خرید لیا ،اس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے کورونا وائرس کے باعث اسٹامپ ڈیوٹی میں چھوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لیے نیا گھر اپارٹمنٹ خرید لیاہے جس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے ’ اندھیری ایسٹ ‘ کی اٹلانٹس نامی عمارت میں 12 ویں منزل پر ہے ، اس اپارٹمنٹ کا نمبر 5BHK ہے اور اس کارپیٹ ایریا 3,967 مربع فٹ ہے۔ا ن سے قبل عالیہ بھٹ ، جھانوی کپور اور سوناکشی سنہا بھی لگثری اپارٹمنٹ خرید چکی ہیں اور اب سنی لیون بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں ۔سنی لیون نے اپنے لیے یہ اپارٹمنٹ 28 مارچ 2021 کو 16 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے اور یہ پراپرٹی سنی لیون کے اصلی نام ’ کرن جیت کور ‘ کے نام پر رجسٹرڈ کروائی گئی ہے ۔اس اپارٹمنٹ کیلئے سنی لیون نے 48 لاکھ روپے اسٹامپ رقم ادا کی ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں تین کار پارکنگ سلاٹ دی گئی ہیں َ
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹرا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے سٹامپ ڈیوٹی پر بڑی چھوٹ دیتے ہوئے اسے صرف تین فیصد کر دیاہے ، 31 مارچ چھوٹ کا آخری دن تھا یہی وجہ ہے کہ اس سکیم کا فائدہ اٹھانے کیلئے سنی لیون نے 28 مارچ کو ہی اس کی رجسٹری کرا لی۔

مزید :

تفریح -