جہانگیر ترین کے عشائیے میں کتنے اراکین اور پارٹی رہنماﺅں کی شرکت کا امکان ہے اور وہ کیا سوچتے ہیں ؟ حکومت سوچ میں پڑ جائے گی 

جہانگیر ترین کے عشائیے میں کتنے اراکین اور پارٹی رہنماﺅں کی شرکت کا امکان ہے ...
جہانگیر ترین کے عشائیے میں کتنے اراکین اور پارٹی رہنماﺅں کی شرکت کا امکان ہے اور وہ کیا سوچتے ہیں ؟ حکومت سوچ میں پڑ جائے گی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشیاں ہو رہی ہیں اور اس دوران ہی انہوں نے گھر میں عشائیہ رکھ کر سیاسی پاور شور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق جہانگیر ترین ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائشگاہ پر آج عشائیے کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں ممکنہ طور پر 30 سے 35 افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے ۔ ہم خیال اراکین کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے آواز بلندکریں گے اور جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ حامی اراکین کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ پارٹی اراکین ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے 36 اکاﺅنٹس نجی و سرکاری بینکوں کی جانب سے منجمند کر دیئے گئے ہیں جن میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے ۔ منجمند کیے گئے اکاﺅنٹس میں 21 علی ترین ، 14 جہانگیر ترین اور ایک اکاﺅنٹ اہلیہ کا ہے ۔

مزید :

قومی -