حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ کرلیا

حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ ...
حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پیش کئے جانے والے بجٹ میں ایک کھرب سے زائد کے ٹیکس لگانے کا وعدہ کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی تین روپے چونتیس پیسے اضافے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پر فی لٹر تیس روپے تک ٹیکس لگایا جائے گا۔آئندہ سال کے بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا ہدف 59 کھرب 63 ارب روپے ہوگا۔سال 2022 کے بجٹ میں 5 کھرب روپے اضافی ٹیکس جنرل سیلز ٹیکس اور ذاتی آمدن ٹیکس کی اصلاحات کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔
حکومتی وعدے کے مطابق حکومت ترقیاتی پروگرام کے ہدف کو 13 کھرب 24 ارب روپے سے کم کر کے 11 کھرب 69 ارب روپے کرے گی۔حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی ایڈجسٹمنٹ اور مستقبل میں کسی ٹیکس استثنیٰ یا ایمنسٹی پر غور نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -