اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر کے گھر ویکسین لگوانے کے معاملے پر معافی کے بعد اب ازالہ کرنے کا اعلان کر دیا ، کیاکریں گی ؟ جانئے 

اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر کے گھر ویکسین لگوانے کے معاملے پر معافی کے بعد ...
اداکارہ عفت عمر نے وفاقی وزیر کے گھر ویکسین لگوانے کے معاملے پر معافی کے بعد اب ازالہ کرنے کا اعلان کر دیا ، کیاکریں گی ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے گھر میں کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کا انہوں نے اب ازالہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عفت عمر نے اس سے قبل طارق بشیر چیمہ کے گھر پر ویکسین لگوانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معافی بھی مانگی تھی اور اب انہو ںنے اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ عفت عمرنے اعلان کیاہے کہ ”و ہ10افراد کو ویکسین لگوائیں گی “ ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔بعد ازاں عفت عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے پرعوام سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں ، اس کا ازالہ کریں گی۔

مزید :

تفریح -