این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیا

این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیا
این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹس جاری کردیا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی امیدوار امجد اقبال آفریدی کی الیکشن مہم میں حصہ لے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ امجد اقبال آفریدی کراچی کے حلقہ این اے 249سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -