حکومت نے رمضان بازاروں میں چینی اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں کتنی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ؟ شہریوں کو یقین نہیں آئے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں فی کلو چینی 65 روپے کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں دو کلو چینی کا پیکٹ 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس کے علاوہ سبزیاں پھل اور اشیائے خوردو نوش سرکار ی ریٹس کے مقابلے میں 25 فیصدسستی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔