کورونا وائرس میں اضافہ ،ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے پر پابندی ،سیاحوں کی ہوٹل بکنگ منسوخ
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے صوبہ کاتالونیا میں آج سے 19 اپریل تک علاقائی پابندیوں کااطلاق کردیاگیاہے, مارچ کے مہینے میں پابندیوں میں نرمی کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ علاقائی پابندیوں کے باعث شہریوں کی اپنا علاقہ چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔
نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر میں 400 پولیس کنٹرول لگائے گئے ہیں۔علاقہ کی حدود سے باہر جانے کے لئے آپ کے پاس ایسی وجہ ہونا ضروری ہے جس کو آپ ثابت کرسکیں اور فارم پر کرکے آپ کو ساتھ رکھنا ہوگا بصورت دیگر آپ کو جرمانے کا سامنے کرنا ہوگا۔نئی پابندیوں کے باعث متعدد علاقوں میں سیاحوں کی جانب سے ہوٹل بکنگ بھی منسوخ کردی گئیں ہیں.