محمد حفیظ ایک اور بڑا اعزازحاصل کرنے کے قریب، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی 

محمد حفیظ ایک اور بڑا اعزازحاصل کرنے کے قریب، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ ...
محمد حفیظ ایک اور بڑا اعزازحاصل کرنے کے قریب، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ کیریئر کے اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور اگر جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میں وہ شامل ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے 100 میچز مکمل کرنے کے بعد شعیب ملک کے بعد دوسر ے پاکستانی بن جائیں جبکہ انہیں زیادہ رنز کاشعیب ملک کا ریکارڈ عبور کرنے کیلئے 13 رنز کی ضرورت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ کرکٹر اگر 10 اپریل کو قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون کا حصہ بنتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہو گا۔اس سے قبل صرف شعیب ملک ہی پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں، وہ 116 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں۔اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 111 میچز کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے این مورگن، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر 102میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلا تھا جہاں انہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ محمد حفیظ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا 50واں میچ بھی 2013 میں اسی وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا تھا جہاں ہفتے کو ممکنہ طور پر وہ اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔محمد حفیظ اب تک 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2323 رنز بنا چکے ہیں، اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز شعیب ملک کے پاس ہے جو 116 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2335 رنز بنا چکے ہیں، حفیظ کو یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے مزید 13 رنز درکار ہیں۔

مزید :

کھیل -