کوہاٹ کے نواحی علاقے سے 16 لاشیں برآمد، علاقہ مکینوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوہاٹ کے قریب پہاڑی علاقے ’ بوبو خیل ‘ سے اجتماعی قبر سے 16 لاشیں ملی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جہاں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہاں ایک گڑھا کھودا جارہا تھا جس دوران یہ انکشاف ہوا۔ لاشوں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جارہاہے ۔یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ جواکی کے پہاڑی علاقے میں مارچ 2012 میں اجتماعی قبروں سے 50 سے زائد لاشیںملی تھیں ۔