آسٹریا میں لوگوں کو ویکسین دینے کا نیا ریکارڈ 

آسٹریا میں لوگوں کو ویکسین دینے کا نیا ریکارڈ 
آسٹریا میں لوگوں کو ویکسین دینے کا نیا ریکارڈ 

  

ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریا میں ایک ہی دن میں 65ہزار 932افراد کو ویکسین لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیاگیا۔آسٹرین وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز65ہزار 932افراد کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے ویکسین لگائی گئی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ابھی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 13لاکھ97ہزار 538افراد کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز دی جا چکی ہے ۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق آسٹریا میں تقریبا 18.02 فیصد آبادی کو کم از کم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے بتا یا گیا کہ بڑی ترسیل کی مقدار کے ساتھ ویکسینیشن کی گنجائش آنے والے ہفتوں میں اور بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ مستقبل میں آسٹریا میں کچھ دنوں میں ایک لاکھ تک ٹیکے لگائے جائیں گے۔ آسٹریا میں اس وقت 65 سے 79 سال کی عمر کے افراد کو اور خطرے کے مریضوں پر توجہ دی جارہی ہے۔جمعرات کو 22ہزار 306 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -