پنجاب سے ہزار وں من گندم اور چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

پنجاب سے ہزار وں من گندم اور چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
پنجاب سے ہزار وں من گندم اور چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خوراک نے دیگر محکموں کیساتھ مل کر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ہزارو من گندم سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ چینی کی ذخیرہ کی گئی ہزاروں بوریاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں شجاع آباد موٹر وے انٹر چینج پر  ایک  ہزار 790 من گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔شجاع آباد موٹروے انٹرچینج پر 1790 من گندم قبضے میں لےکر محکمہ خوراک کے گودام میں جمع کروادی گئی۔دوسری کارروائی میں فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے گودام پر چھاپا مار کرذخیرہ کی گئی، چینی کی 1500 سےزائد بوریاں قبضہ میں لے لیں۔مظفر گڑھ میں گندم سے بھرے 3 ٹرک پکڑے گئے، اسپیشل برانچ اور محکمہ خوراک کے مطابق ٹرکوں میں900 من گندم سندھ اسمگل کی جارہی تھی۔

مزید :

قومی -