جہانگیر ترین کا اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کا اہم بیان سامنے آگیا

جہانگیر ترین کا اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کا اہم ...
جہانگیر ترین کا اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، عبدالعلیم خان کا اہم بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا جہاز ان کے پاس اور میرا جہاز میرے پاس ہے،جہانگیر ترین  نے مجھے عشائیے میں نہیں بلایا۔، میں نے نہیں کہا مجھے کیوں نکالا یا مجھے کیوں گرفتار کیا؟ترازو سب کے لئے برابر ہونا چاہیے اور ہوگا۔

میڈیا سے رمضان بازاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو ہوگی۔زیادہ تر جگہوں پر چینی 85روپے فی کلو ہو گئی ہے، رمضان بازاروں میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا  375 روپے میں دستیاب ہوگا۔مقرر کردہ ریٹس پر اشیا کی فراہمی کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔مقرر کردہ ریٹس سے زیادہ ریٹس لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید :

قومی -