اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی

اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی
اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی

  

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی کی وزارت صحت اور ہائیر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس ایس) نے ہفتہ وار کورونا مانیٹرنگ رپورٹ کی اشاعت میں بتایا کہ اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ ہفتے 0.98 سے کم ہو کر 0.92 ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہر ایک لاکھ باشندوں میں سے 185 کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو گزشتہ ہفتے 232 تھی۔سی ایس ایس کے صدر فرانکو لوکیٹیلی نے کہا ہے کہ کچھ خطے جن کو اس وقت سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امید کی جاتی ہے کے آنے والے وقت میں ان کو ریڈ زون سے نکال کر اورنج زون میں کر دیا جائے گا۔دوسری چیزوں میں ، غیر ضروری اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں کو ریڈ زون میں بند کرنا ہوگا لیکن وہ اورنج زون میں کھلے رہ سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -