رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا ؟ جانئے

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا ؟ جانئے
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا ؟ جانئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گا جبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 ، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے موبائل نمبر 03005947909 اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -