جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشی ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشی ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی 
جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشی ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہانگیر ترین اور علی ترین کی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، دونوں باپ بیٹا  اپنے جوابات سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق چینی شوگرسکینڈل میں ایف آئی اے میں پیشی کے موقع پر سوالات کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا انھیں نہیں معلوم کہ جے کے فارمز کے بیچے گئے اثاثوں کی فہرست کہاں ہے؟۔ذرائع کےمطابق ایف آئی اے نےسوال کیا کہ کمپنی کی چارارب قیمت کا تعین کس نے اور کیسے کیا؟گنے کا کاروبار بیچنے کی قیمت چار ارب پینتیس کروڑ روپے کیسے لگائی گئی؟ جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ 4.35ارب قیمت مل کے ملازمین نے مقرر کی تھی، علی ترین نے اپنے رقم خرچ کرنے کے حوالے سے جواب میں کہا کہ 4.35ارب روپے سے خاندان کی کمپنی کے ذمے قرضے اتارے ۔

جہانگیر ترین نے ایف آئی اے ٹیم کو بتایا کہ ان کے بیرون ملک اثاثے ایف بی آر میں ظاہر ہیں،ایم سی بی کے کہنے پر انھوں نے فاروقی پلپ میں سرمایہ کاری کی تھی لیکن اس سرمایہ کاری میں تین ارب روپے کا نقصان ہوا، اس سلسلے میں پبلک شیئر ہولڈرز سے کوئی حقیقت نہیں چھپائی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -