عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، قائم مقام سپیکر امجد نیازی نے اجلاس کے دوران عدالت کو کھلا چیلنج دیدیا

عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، قائم مقام سپیکر امجد ...
عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، قائم مقام سپیکر امجد نیازی نے اجلاس کے دوران عدالت کو کھلا چیلنج دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت شروع کردی، انہوں نے رکن اسمبلی کا حلف پڑھا اور بتایا کہ  یہ حلف ہے جس کی پیروی ہم سب نے کرنی ہے۔ان کا کہناتھاکہ عدالت کا احترام لازم ہے، عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔ 

اس کے بعد انہوں نے بلاول بھٹو کو بولنے کی اجازت دی تو پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ " سپیکر صاحب، آپ اس وقت توہین عدالت کررہے ہیں، آئین شکنی بھی کررہے ہیں، عدالت کا حکم ہے کہ کسی اور طرف نہیں جاسکتے ، عدالت نے آپ کو پابند کیا ہے ، توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہوں گے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا کہ سپیکر کی رولنگ مسترد ہوئی، آپ سے پہلے بھی ایک سپیکر  کی رولنگ فارغ ہوچکی ہے"۔ 

مزید :

Breaking News -قومی -