قلفہ شربت گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلفہ شربت گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانئے
اجزاء:
قلفہ آئس کریم۔۔۔1لیٹر
دودھ۔۔۔1لیٹر
کسٹرڈپاﺅڈر۔۔۔2 کھانے کے چمچے
چینی۔۔۔1کپ
آئس کریم سوڈا ۔۔۔2 گلاس
کریم۔۔۔1/2 کپ
لال جیلی ۔۔۔1 کپ
بادام پستے۔۔۔100 گرام
ونیلا ایسنس۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ
ترکیب :
1 کلومیں سے آدھے دودھ کو چولہے پر پکنے کیلئے رکھ دیں ۔ جب اُبال آجائے تو اس کے اندر 1 کپ چینی اور 2 کھانے کے چمچے کسٹرڈ پاﺅڈر کو آدھے کپ پانی میں گھول کر ڈال دیں اور ٹھنڈا کریں۔ پھر 1 کپ جیلی کے اندر دو کپ پانی ڈال کر پکالیں اور ٹھنڈا کر کے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ بلینڈر میں باقی دودھ ، کسٹرڈ ، 1/2 کپ کریم اور 1/2 چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس ڈال کر دو منٹ چلالیں ۔ آخر میں اسے جگ میں نکال کر باریک کٹے ہوئے بادام ، پستے اور جیلی ڈالیں اور اوپر 1 لیٹر قلفہ آئس کریم ڈال کر سروکریں۔