لاہور کی زونل کمیٹی نے عید کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

لاہور کی زونل کمیٹی نے عید کے چاند سے متعلق اعلان کردیا
لاہور کی زونل کمیٹی نے عید کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی زونل کمیٹی نے عید کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔زونل کمیٹی لاہور کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ لاہور کی حد تک تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کا کہنا تھا کہ ضلع لاہور میں چاند کی رویت کا وقت 6:29 منٹ سے 7:21 تک تھا،تمام شہادتوں کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے،عیدالفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گے،ابھی تک لاہور میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری شریک تھے،مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا فتح محمدراشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا عبدالرحمان بطور سرکاری ممبر اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب شاہد عباس نے کی۔