وزیراعلیٰ نے شاہدرہ میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے 592 اسامیوں کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ نے شاہدرہ میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے 592 اسامیوں کی منظوری دیدی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے شاہدرہ میں زیر تعمیر تین سو بستروں کے ہسپتال کے لئے 592 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ہسپتال پر لاگت کا تخمینہ 592 ملین لگایا گیا ہے۔ سٹاف کی سمری پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز شیخ نے تیار کرکے محکمہ صحت کو بھجوائی تھی۔ محکمہ صحت نے 4 روز قبل منظوری کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی تھی۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال کے لئے ایسوسی ایٹ اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرار،نرسیں، پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کئے جائیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ یہ واحد ہسپتال ہوگا جس کا الحاق تین مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں، پی آئی سی لاہور، میو ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کے ساتھ ہوگا۔ دل کے امراض کے مریضوں کے شعبہ کی نگرانی پی آئی سی، دماغ کے مریضوں کی نگرانی لاہور جنرل ہسپتال اور باقی امراض کے مریضوں کی نگرانی میوہسپتال کرے گا۔

مزید : صفحہ اول