لاہورمیں امریکی قونصل خانہ خالی کرا لیا گیا

لاہورمیں امریکی قونصل خانہ خالی کرا لیا گیا
لاہورمیں امریکی قونصل خانہ خالی کرا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے شہر لاہور میں اپنے قونصل خانے سے تمام غیر ضروری عملے کو نکلنے کا حکم دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قونصل خانے کو لاحق خطرے کی مصدقہ اطلاع کا ردِ عمل ہے ،اہلکار کامزید کہنا ہے کہ لاہور میں رہ جانے والے امریکی عملے کو ملک کے اندر غیر ضروری سفر منسوخ کر دینا چاہیئے۔
جمعرات کو امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے متنبہ کیا تھا۔اہلکار کا کہنا تھا کہ ’ہم عملے میں یہ کمی اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لاہور میں امریکی قونصل خانے کے خلاف حملے کی مصدقہ اطلاع ہے۔‘
وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایک نئی سفری تنبیہ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں رہنے والے تمام امریکی شہری ملک میں اپنا غیر ضروری سفر منسوخ کر دیں، اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لیے منصوبہ بندی کر لیں۔‘یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ کے شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں انیس سفارتی مشن ممکنہ دہشتگرد حملوں کے پیشِ نظر سنیچر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے سفارتی عملے کی واپسی کا دیگر سفارتی مشنز بند کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسلام آباد میں پاکستانی حکام نے دارالحکومت میں سکیورٹی کے حوالے سے ’ہائی الرٹ‘ جاری کیا ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -