ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان کے حوالے کردیا جائے: الطاف حسین

ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان کے حوالے کردیا جائے: ...
ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان کے حوالے کردیا جائے: الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی روز کا معمول بن گئی ہے دہشتگر جہاں چاہتے ہیں کارروائی کرلیتے ہیں ایسے حالات میں محسوس ہوتا ہے کہ ملک کے تمام عسکری اداروں اور حساس اداروں کی رٹ طالبان اور القاعدہ کے سامنے مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اقدامات پر ایم کیو ایم اور عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عید الفطر کی خوشیوں کے طفیل ملک میں امن قائم جبکہ ایماندار لوگوں کی حکمرانی قائم کرے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -