کوئٹہ پھر سوگوار، نمازیوں پر فائرنگ سے نو ہلاک

کوئٹہ پھر سوگوار، نمازیوں پر فائرنگ سے نو ہلاک
کوئٹہ پھر سوگوار، نمازیوں پر فائرنگ سے نو ہلاک

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے مشرقی بائی پاس کے علاقے کی مسجد فاروقیہ پر اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب لوگ عید کی نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں امدادی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ لے جایا گیا ہے۔مسجد میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک بھی موجود تھے لیکن وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ایف سی نے کارروائی کر کے علاقے سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے مابین دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں