سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنسناٹی( نیٹ نیوز) امریکہ کے28ویں بڑے شہر سنسناٹی میں کھیلے جانے والے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز باقاعدہ آغاز کل ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ میں سنگلز،ڈبلز اور سنگلر کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے ہونگے ۔ اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 30 لاکھ 79 ہزار 5 سو 55 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔ ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں آج ہفتے کو منز اور ویمنز کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے ۔ کل اتوار سے مین ڈرا کے میچز باقاعدہ آغاز ہوگا ۔ 11 اگست کو منز اور ویمنز کے پہلے راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 12 اگست کو منز اور ویمن کے پہلے اور دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے ۔13 اگست کو مڈل راؤنڈ کے میچز شیڈول ہیں۔
1