اکتوبر سے قبل کرکٹ میں واپسی بارے کچھ نہیں کہہ سکتا، عامر

اکتوبر سے قبل کرکٹ میں واپسی بارے کچھ نہیں کہہ سکتا، عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ پاکستانی فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دوبارہ واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے انسداد بدعنوانی قواعد میں تبدیلی کی، تو وہ اپنی پابندی کی مدت سے قبل ہی دنیائے کرکٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں محمدعامرنے کہاکہ میں بے صبری سے منتظر ہوں، ہر روز دعا مانگتے گزارتا ہوں۔محمد عامر کا بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھاکہ میں اکتوبر سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آیا میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ جاو¿ں گا یا مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے دی جائے گی۔
 یہ سب آئی سی سی پر منحصر ہے۔محمدعامر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے معاملے پر آئی سی سی سے بات چیت کی وجہ سے ان کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے، ”میں پی سی بی کا شکرگزار ہوں کہ وہ میرا معاملہ آئی سی سی کے پاس لے کر گئے۔