بنگلہ دیش کی ٹیم بلائنڈ ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرے گی

بنگلہ دیش کی ٹیم بلائنڈ ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ( نیٹ نیوز )جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے بلائنڈ ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق رواں سال جنوبی افریقہ میں 25 نومبر سے 9 دسمبر تک ہونیوالے بلائنڈ ورلڈکپ میں 6 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی۔
 جن میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپین پاکستان شامل ہیں۔