گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز ہمیشہ یاد رکھونگا، یونس خان

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز ہمیشہ یاد رکھونگا، یونس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گال ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازیونس خان نے کہا ہے کہ رنز کی بھوک ختم نہیں ہورہی ،سیریز میں فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا،جب تک فٹ ہوں ملک کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں۔گال ٹیسٹ اوپن ہے۔موجودہ صورتحال میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا مجھے یہ اننگز مدتوں یاد رہے گی۔ اگر سیریز کی پہلی اننگز میں آپ اس طرح کی اننگز کھیلیں گے تو بقیہ میچوں میں آپ کو کم سے کم مشکلات ہوں گی۔یونس خان نے کہا کہ وکٹ میں اب بھی کچھ باونس اور اسپن ہے ۔دوسرے دن کے آخری سیشن میں قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیا۔ہم ایک دو وکٹیں لے سکتے تھے۔سلوا اور سنگاکارا بہت اچھا کھیلے ہیں۔