کیرئبین لیگ،سیموئلز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنالیا

کیرئبین لیگ،سیموئلز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج ٹاﺅن ( نیٹ نیوز) اینٹی گووا ہاکس بلز کے جارح مزاج بلے باز مارلون سیموئلز نے کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سیموئلز نے گیانا امیزن واریرز کے خلاف میچ میں 50 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ سینٹ کٹس میں گیانا امیزن واریرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اینٹی گووا کے بلے باز مارلون سیموئلز قہر بن کر حریف باﺅلرز پر ٹوٹے، انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر سنچری داغ دی، ان کی اننگز میں 8 شاندار چھکے اور 10 چوکے بھی شامل تھے۔ سیموئلز نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ سیموئلز 106 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔