آئی پی پیز کی امداد کیلئے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

آئی پی پیز کی امداد کیلئے میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی اےن پی) ڈاکٹر شاہ سپر اسٹارز اور گورنرز لیجنڈ ز کے درمیان آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے میچ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا ۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ملک کے نامور فلم، ٹی وی اسٹارز اور پاکستان کے موجودہ اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے اسٹارز کھلا ڑی حصہ لیں گے ۔میچ کی ایک اننگز کے اختتام پر ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈ کی تقسیم تقریب انعامات میں گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ میچ میں حصہ لینے والے نامور کھلاڑیوں اور فنکاروں میں شاہد آفریدی ، عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم ، ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، محمد سمیع ، عمر گل، خالد لطیف، فیصل اقبال، فواد عالم، یاسر حمید ، ساجد حسن ، امجد صابری ، نعیم عباس روفی ، فہد مصطفی، سعود، شرجیل خان ، شازیب حسن ،دانش تمور ، مختار، اسد ملک، کامران جیلانی ، نعمان حبیب، ظاہر کاظمی اور نواب عالم شامل ہیں۔ اس میچ میں شائقین کی دلچسپی کے لیے میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔