سنگاکارا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

سنگاکارا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری داغ دی۔ سنگاکارا نے کیریئر کی 37 ویں سنچری جڑ کر راہول ڈریوڈ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے۔ اس کے علاوہ سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کر لیا۔ گال میں پاکستان کے خلاف جاری سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنگاکارا نے ایک مرتبہ پھر انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی 37 ویں سنچری داغ دی، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریوں کی فہرست میں بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ یہ سنگاکارا کی پاکستان کے خلاف دسویں سنچری ہے اور وہ پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔