ورلڈ چیس،پاکستان نے تیسری کامیابی حاصل کر لی

ورلڈ چیس،پاکستان نے تیسری کامیابی حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو ( نیٹ نیوز) 41 ویں ورلڈ چیس اولمپیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ ناروے میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پانچویں راﺅنڈ میچ میں ڈیبیو ٹینٹ ماسٹر سید احمد علی نے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے پانچ میچوں میں سے تین جیتے اور دو ڈرا کھیلے۔ پانچویں راﺅنڈ میچ میں احمد نے آئیوری کوسٹ کے کھلاڑی کو زیر کیا۔ انٹرنیشنل ماسٹر اور پاکستان ٹاپ رینکنڈ کھلاڑی محمود لودھی نے بھی تیسری فتح سمیٹی۔