جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دینگے ٗ برینڈن ٹیلر

جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ٹف ٹائم دینگے ٗ برینڈن ٹیلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے ( نیٹ نیوز )زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں ٹف دیں گے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ٹیسٹ میچ اور ایک روزہ سیریز میں زمبابوے کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا اور انہیں پوری امید ہے کہ زمبابوے جنوبی افریقہ کو اپنی سرزمین پر شکست دینے میں کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واحد ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور کھلاڑیوں نے بھی اس سیریز کے لئے کافی محنت کی ہے۔