پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے سپانسرز نے گرین سنگنل دیدیا

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے سپانسرز نے گرین سنگنل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے سپانسرز نے گرین سنگنل دیدیا ہے لیکن اس سے قبل وہ اس لیگ کے حوالے سے مکمل معلومات کی فراہمی طلب کررہے ہیں اور اس کے بعد وہ اس میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے جواب دیں گے جبکہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے اس لیگ کے لئے جس کمپنی سے بات چیت کی تھی وہ ڈیفالٹر تھی پی سی بی ذرائع کے مطابق اس وجہ سے اس سے لاتعلقی ہوگئی تھی پاکستان سپر لیگ اگلے سال یو اے ای میں منعقد ہورہی ہے اور اس حوالے سے تمام معاملات سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے طے کئے تھے اور اس کو حتمی شکل دی تھی اس سے قبل بھی اس لیگ کےلئے ذکاءاشرف نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا اگر یہ لیگ منعقد ہوجاتی ہے تو اس سے یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت فائدہ ہوگا اور اس کےلئے بڑی سپانسرز کمپنیوں کا ساتھ بہت ضروری ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کس سے بات چیت کرنے میں کامیابی حاصل کرتا ہے اس حوالے سے 8 اگست سے 18 اگست تک سپانسرز سے بات چیت مکمل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔