5سال کے دوران 1ارب35کروڈ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد

5سال کے دوران 1ارب35کروڈ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             لاہور( کامرس رپورٹر )گزشتہ پانچ سال کے دوران ایک ارب 35کروڑ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد کئے گئے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2008-09ءکے دوران آلات جراحی کی ملکی برآمدات کا حجم 253.5ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2012-13ءکے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر 303.5ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2008-09ءتا 2012-13ءکے دوران مجموعی طور پر 1.35ارب ڈالر مالیت کے آلات جراحی مختلف ممالک کو برآمد کئے گئے ۔   

مزید :

کامرس -