فی تولہ سونا 300 روپے مہنگاہوکر 48800 کاہوگیا

فی تولہ سونا 300 روپے مہنگاہوکر 48800 کاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سو تین سو روپے مہنگا ہوکر اڑتالیس ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کارون کی جانب سے سونے کے سودے میں خریداری دیکھی گئی ، جس سے فی اونس سونا بیس ڈالر اضافے سے تیرہ سو آٹھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ جس سے دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے سے اکتالیس ہزار آٹھ سو آٹھائیس روپے ، جبکہ فی تولہ سونا تین سو روپے مہنگا ہوکر اڑتالیس ہزار آٹھ سو روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -