پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آٹھواں ریکوری پیکج جاری کردیا

پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آٹھواں ریکوری پیکج جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے نادہندگان سے غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کے سلسلہ میں آٹھواں ریکوری پیکج جاری کردیا ہے اس پرکشش ریکوری پیکج کے مطابق فصل خریف 1977 تاربیع 1984-85 اور خریف 1985 تا ربیع 1994-95 کی نادہندگان کوآپریٹو سوسائٹیز اس شوگر کین کو آپریٹو ساسائٹیز شامل نہیں ہیں اپنے ذمہ اصل بمعہ دیگر قانونی اخراجات یکمشت ادا کردیں تو انہیں سو فیصد مارک اپ معاف کردیا جائے گا مذکورہ فصل کے نادہندگان کو دو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت بھی دی گئی ہے دو قسطوں کی صورت میں 80 فیصد مارک اپ معاف کیا جائے گا خریف 1995 تا ربیع2009-10 او ر ریوالونگ قرضہ جات جس میں شو گر کین شامل نہیں ہیں اگر اپنے ذمہ بقایاجات یکشمت ادا کردیں تو انہیں 80 فیصد مار ک اپ معاف کردیا جائے گا دو قسطوں میں ادائیگی کرنے والوں کو ساٹھ فیصد معاف کیا جائے گا شوگرکین کے تحت قرضہ حاصل کرنے والی کواپریٹو سوسائٹیز کے لئے بنک نے ریکوری پیکج میں سہولت دی ہے کہ وہ اگر اپنے ذمہ بقایا جات بمعہ قانونی اخراجات یکشمت ادا کردیں تو اسی فیصد مارک اپ اور دو قسطوں میں ادائیگی کرنے والی کوآپریٹو سوسائٹیز کو 60 فیصد مارک اپ چھوٹ دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -