آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق قوانین کا زسرنو جائزہ لیں گے، ڈیورچرڈسن

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق قوانین کا زسرنو جائزہ لیں گے، ڈیورچرڈسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہاہے کہ جوڈیشنل کمشنر گورڈن لیوس کی سفارشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط کا از سر نو جائزہ لیں گے۔ ایک بیان میں چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اس حوالے سے کہا کہ جوڈیشنل کمشنر نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ ڈسپلن کے حوالے سے قواعد وضوابط میں کئی ایسی خامیاں اور غیر واضح چیزیں موجود ہیں۔جن کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوتا، مستقبل میں بہتر فیصلوں کیلیے طریقہ کار کا فوری طور پر از سر نو جائزہ لیا جانا اشد ضروری ہے۔گورڈن لیوس کی سفارشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوڈآف کنڈکٹ پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ٹرینٹ بریج ٹیسٹ کی نوعیت کا کوئی تنازع ہو تو اس حوالے سے بہتر فیصلہ کیا جاسکے۔